چکوال،تیز رفتاری سے ویگن چلانے پر ڈرائیورگرفتار

منگل 21 فروری 2017 16:57

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) قصبہ اوڈھروال تھانہ صدر کے علاقہ میں تیز رفتاری اورغفلت ولاپرواہی سے ویگن چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر امجد مجید ٹریفک سٹاف چکوال نے استغاثہ دیا کہ ملزم ذیشان ولد تنویر سکنہ تھوہا بہادر ویگن نمبری RIR 774تیز رفتاری،غفلت و لاپرواہی سے چلا رہا تھا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالا کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں