ناقص سکیورٹی انتظامات پر انچارج گریڈ اسٹیشن، انچارج ٹیلی فون ایکسچینج کے خلاف مقدمات درج

بدھ 22 فروری 2017 17:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈی پی او منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر شروع کیے جانے والے آپریشن میں سٹی پولیس چکوال نے 3کارروائیوں میں واپڈا کے گریڈ اسٹیشن پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر انچارج گریڈ اسٹیشن کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا، ایس ایچ او فیصل منظور نے گریڈ اسٹیشن کا معائنہ کیا تو وہاں مین گیٹ کھلا ہوا تھا اور ایک گن مین ہتھیار کے بغیر موجود تھا۔

(جاری ہے)

جس کی رائفل گارڈز روم میں پڑی ہوئی تھی، سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود نہیں تھے۔ ایس ایچ او نے ایک اور کارروائی میں تلہ گنگ روڈ چکوال میں جنرل پوسٹ آفس میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر مقدمہ درج کر ادیا ، جبکہ ٹیلی فون ایکسچینج میں بھی سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر انچارج ٹیلی فون ایکسچینج کیخلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا۔ اے ایس آئی مشتاق احمد ، سب انسپکٹر پرویز اختر اور اے ایس آئی شاہد بلال نے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں