پی پی ایل کی تعاون سے ڈیرہ بگٹی کے غر یب اور پسما ندہ عوام کیلئے پچھلے دس سا لو ں سے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 3 جنوری 2017 23:28

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء)پی پی ایل کی تعاون سے ڈیرہ بگٹی کے غر یب اور پسما ندہ عوام کیلئے پچھلے دس سا لو ں سے فری آئی میڈیکل کیمپ قا ئم کیا جا رہا ہے جس میں اب تک تقر یبا بیس ہزار کے قر یب لو گو ں کے آنکھوں کا معا ئنہ کیا گیا اور کم و بیش دو ہزار کے قر یب لو گو ں کے آنکھوں کا مفت آپر یشن کیا گیا الشفا ٹر سٹ کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر کر نل (ریٹا ئرڈ)مسعودالحسن کے مطا بق تقر یبا بیس ہزار لو گو ں کے آنکھو ں کو چیک کیا گیا اور جن میں سے اب تک دو ہز ار کے قر یب لو گو ں کے آنکھو ں میں لینز ڈالے گئے اور ان لو گو ں کی زند گیو ں سے تا ریکی ختم ہو گئی اوراب وہ بھی با قی لو گو ں کی طر ح دیکھنے کے قا بل ہو چکے ہیں الشفا نے جہا ں لو گو ں کی زند گیو ں سے اند ھیر ے کو ختم کر نے کا بیڑا اٹھا یا تین روزہ اس آئی کیمپ کے دورے پر آئے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے صحا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہاکہ جس طر ح الشفا کا م کر رہا ہے اگر اسی طر ح با قی ادارے بھی اپنی زمہ داری کو سمجھتے ہو ئے کا م کر یں تو ڈیرہ بگٹی بہت جلد پا کستان کے دوسرے شہر وں کے شا نہ بشانہ کھڑی نظر آئے گئی میں الشفا کے تمام انتظا میہ اور پی پی ایل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تا ہو ں کہ وہ ایک اچھا کام کر رہے ہیں جس کا براہ را ست فا ئد ہ غر یب اور نادار لو گوں کو پہنچ رہا ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں