ڈی جی خان، تیزرفتار مسافر وین اور کیری ڈبہ میں تصادم ۔دو افراد جاں بحق، پانچ افرادشدیدزخمی

جمعرات 19 جنوری 2017 23:11

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) انڈس ہائی وے پر تیزرفتار مسافر وین اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ افرادشدیدزخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میںڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کا بیٹا بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے تونسہ روڈ جھوک یار شاہ موڑ کے قریب کیری وین اور تونسہ شریف سے آنی والی مسافر ہائی ایکس(LES7500) کے درمیان زوردار تصاد م ہوا جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ لیبر آفیسرڈیرہ غازیخان جاوید الحسن جسکانی کا جواں سال بیٹا حافظ محمد وقاص جسکانی موقع پر دم توڑ گیا۔

باقی زخمیوں کوریسکیو1122 کے اہلکاروں نے فسٹ ایڈکے بعدٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیااور شدید زخمی غلام عباس اور محمد ارشدکو فوری طور پر ملتان ریفر کیا گیا محمد ارشد راستے میں دم توڑ گیا باقی زخمی جاوید اقبال،رحمت الله،ابرار حیدرکو زخمی اور جاں بحق ہونے والے تمام مسافر کیری وین میں سوار تھے جو سیمنٹ فیکٹری جارہے تھے تھانہ صدر پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں