ٹراما سینٹر میں مریضوں کو علاج کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘ ڈاکٹرخالد تحسین

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:24

ڈی جی خان ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ / ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر خالد تحسین نے کہاہے کہ 32بستر کے حامل ٹراما سینٹر میں ہر ممکن جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘ معذور، بزرگ او رخصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے لفٹ 24گھنٹے کام کررہی ہے جس کیلئے چار آپریٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں‘ ٹراما سینٹر کی سی ٹی سی ، الٹرا ساؤنڈ اور دیگر مشینری کو فنکشنل کر کے فلمیں اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد تحسین نے کہاکہ ٹراما سینٹر میں سندھ ، بلوچستان اور دیگر صوبوں سے حادثات سے متاثر ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد رخ کرتی ہے‘ وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں