سرکاری و نجی ایمبولینسز کو رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ کے بغیریکم فروری سے کام نہیں کرنے دیاجائے گا‘ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:25

ڈی جی خان ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہاہے کہ ریسکیو کی طرف سے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والی سرکاری و نجی ایمبولینس کو یکم فروری سے کام نہیں کرنے دیاجائے گا‘ مریضوں کی منتقلی صرف سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے والی ایمبولینسز کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ بات مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ میں ایمبولینسز کی رجسٹریشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر سرکاری ،نیم سرکاری ، نجی اور این جی اوز کی ریسکیو کے ذریعے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے اور ا س سلسلے میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 31جنوری تک کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ رجسٹریشن کیلئے گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیور کے کوائف کے اندراج سمیت دیگر ریکارڈ مرتب کر کے مالکان کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں