سکھر، گولا برادری کے ریاض احمد کامحکمہ پولیس کیخلاف احتجاج

جمعرات 12 جنوری 2017 19:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) گھوٹکی کے نواحی علاقے کے مکین گولا برادری سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد ولد غلام محمد گولا نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پولیس کے ڈپارٹمنٹ (آر ٹی سی ) کے انچارج سید علی رضا نے دیگر افراد کیساتھ ملکر 2014میں پولیس بھرتی کیلئے مجھ سے آٹھ لاکھ روپے وصول کئے ، آفر لیٹر سمیت دیگر ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد ٹریننگ دی گئی اور مختلف جگہوں پر تعینات کیا گیا بعد میں محکمہ پولیس نے میرے آفر لیٹر کو جعلی قرار دیتے ہوئے میری تنخواہ بند کر دی جب میں نے سید علی رضا سے جعلی آفر لیٹر کے حوالے سے آگاہ کیا تو اس نے مجھے لینی والی رقوم لوٹنے کا کہا اور آٹھ لاکھ میں سے چار لاکھ کا چیک دیا جو بونس ہو گیا اب شکایات پر مذکورہ ملوث افراد مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مجھے انصاف و تحفظ فراہم کرتے ہوئے جعلسازی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں