حافظ آباد ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھون کلاں کی ہیڈ مسٹریس کے تبادلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 12 جنوری 2017 21:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء)حافظ آباد میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھون کلاں کی ہیڈ مسٹریس کے تبادلہ کے خلاف طالبات اور دیہاتیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی،مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کر کے روڑ بھی بلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

حافظ آباد کے علاقہ بھون کلاں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہیڈ میسٹریس نرگس عارف کو جوریاں ٹرانسفر کیے جانے کے خلاف سکول کی سینکڑوں طالبات نے تعلیمی بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے والدین اور دیہاتیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرہ میں شریک طالبات انکے والدین اور دیہاتیوں نے ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے شیخوپورہ روڑ بھی بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے بند رہی ،مظاہرین نے ہیڈ میسٹریس کے تبادلے کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہیڈ میسٹریس نرگس عارف کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے ورنہ انکا احتجاج جاری رہیگا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں