پنڈی بھٹیاں،گیس اور بجلی کے بھاری بلوں نے عام اور تنخواہ دار طبقہ کی پریشانیوں میں اضافہ

منگل 5 مارچ 2024 22:43

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) گیس اور بجلی کے بھاری بلوں نے عام اور تنخواہ دار طبقہ کی پریشانیوں میں اس قدر اصافہ کر دیا ہے ان کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں اور گھریلو سامان فروخت کر کے اور اپنے بچوں کے منہ سے روٹی چھین کر بمشکل بلوں کی جرمانے ساتھ ادائیگی کرنے پر مجبور ہو کر ڈی پریشن کا شکار ہونے لگے ہیں ان لوگوں نے میڈیا فورم میں اظہار کرتے ہوئے موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان کو گیس بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائیں جن کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے بجائے محنت مزدوری کرانے پر مجبور کر دیا ہے کم آمدنی میں ان کا گزر اوقات مشکل ہو گیا ہے اور مقروض ہو رہے ہیں جس سے بیروزگاری بھی بڑھ رہی ہے ان گیس بجلی کے نا قابل برداشت بلوں سے نجات نہ دلائی گئی فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو اس سلسلہ جتنی جلدی ہو سکے اس سلسلہ میں ریلیف دیں اور عوام کی چیخووپکار اور کمر توڑ مہنگائی کے سونامی میں پھنسی ہوئی عوام کو نکالنے کی جدوجہد کریں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں