پنڈی بھٹیاں،ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات بارے آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 29 فروری 2024 22:52

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2024ء) ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات بارے آگاہی واک کا اہتمام ایس ڈی پی او صدر سرکل رانا جمیل قیصر نے آگاہی واک کی قیادت کیاآگاہی واک میں مختلف اسکولز کے طلباء اور دیگر سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آگاہی واک میں شرکاء نے پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات بارے بینرز اٹھا رکھے تھے۔پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کے تدارک کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ایس ڈی پی او صدر سرکل اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پتنگ بازی سے اجتناب کریں۔ ڈی پی اوپتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان حافظ آباد پولیس*

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں