پنڈی بھٹیاں،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ کی ترسیل ناکام بنادی

منگل 27 فروری 2024 16:42

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) پنڈی بھٹیاں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ کی ترسیل ناکام بنادی ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی پنڈی بھٹیاں انٹر چینج پر ناکہ بندی کے دوران دودھ کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، چیکنگ کے دوران گاڑی سے ملاوٹی دودھ لاہور سپلائی کے لئے لے جایا جارہا تھا فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں ناقص پائے جانے پر 1800لٹر دودھ کو تلف کردیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی چکنائی کی کمی پائی گئی ۔\378

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں