ْحافظ آباد‘نواحی گائوں کوٹ سیدمیں دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 2نوجوان جاں بحق ‘2 شدید زخمی

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:29

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں کوٹ سیدمیں دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید ذخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور اڈہ کا رہائشی امداد اور سندھواں تارڑ کا جاوید کھچی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کولوتارڑ سے کوٹ سید محمد کی طرف جارہے تھے کہ راستہ میں کوٹ سید محمد کے قریب انکی موٹر سائیکل کو مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل نے ٹکر دے ماری ۔

جس کے نتیجہ میں امداد اور جاوید دونوں جاں بحق جبکہ جبکہ عظمت ابراھیم اور احمد رضا جو کہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار تھے وہ شدید ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔دوسرا حادثہ ٹھٹھہ کھوکھران کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین اور رکشہ کے تصادم میں سات افراد ذخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں