مطلوبہ تعلیمی ،پیشہ وارانہ مہارت کے حامل تربیت یافتہ افراد کوہی میڈیکل سٹورز پر ادویات فروخت نے کی اجازت دی جائے گی،ڈپٹی کمشنرحافظ آباد

ہفتہ 18 فروری 2017 20:04

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنرحافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں صرف مطلوبہ تعلیمی ،پیشہ وارانہ مہارت کے حامل تربیت یافتہ افراد کوہی میڈیکل سٹوروں پر ادویات فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی اور انسانی جان کی حرمت اور قیمت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ،ڈرگ انسپکٹر اور دیگر ادارے اتائیوں ،میڈیکل سٹور چلانے والے کم تعلیم یافتہ ،مقررہ قابلیت نہ رکھنے والے افراد کے خلاف ٹھوس کاروائی کرتے ہوئے انسانی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حامد رفیق ،سکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ /فارماسسٹ سیدہ زینب مشہدی ،ڈاکٹر نصرت شیرازی ،ڈرگ انسپکٹر عارف غوری اور ظفر اللہ گوندل نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میں ڈرگ انسپکٹران کی جانب سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے 15میڈیکل سٹوروں کے کیس زیرغور آئے ۔

ڈپٹی کشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت نان کوالیفائیڈ شخص ادویات فروخت نہیں کر سکتا اور ادویات کے ری ایکشن کی حساسیت اور سنگینی کے پیش نظر ایسے تمام میڈیکل سٹورسیل کرنا عوامی مفاد میں بھی ہے اور ایساکرنے سے انسانی جان بھی محفوظ بنائی جاسکتی ہے ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاامتیاز ضلع بھر میں موثر کاروائی کے زریعے معیاری اور اصلی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور جعلی ،زائدالمیعاد ،بغیرورانٹی /ڈرگ سیل لائسنس ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کریں ۔

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے اجلاس میں پیش کردہ 15میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کی نوعیت کے پیش نظر ان میں سے 10کے چالان ڈرگ کورٹ کو بھجوانے اور میڈیکل سٹور سیل رہنے جبکہ 4میڈیکل سٹوروں کو وارننگ دیتے ہوئے قواعد وضوابط کی پابندی کی ہدایت کی بصورت دیگر دوبارہ انسپکشن کے دوران کوتائی اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں