پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقہ خصوصاً والدین کا تعاون بے حد ضروری ہے ،17جنوری کو شروع ہونے والی مہم میں عوام محکمہ صحت کے ٹیموںکے ساتھ تعاون کریں ، ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش

منگل 10 جنوری 2017 13:37

پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقہ خصوصاً والدین کا تعاون بے حد ضروری ہے ،17جنوری کو شروع ہونے والی مہم میں عوام محکمہ صحت کے ٹیموںکے ساتھ تعاون کریں ، ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش
ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے کہاکہ ضلع ہرنائی کو پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے وعلماء کرام، سیاسی جماعتوں ، اساتذہ ، قبائلی معتبرین ، طلباء این جی اوز ، صحافی، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور خصوصاً والدین کا تعاون بے حد ضروری ہے اگر والدین محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں گے تو ہم حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو باآسانی پورا کرسکیں گے اسے ان انکے بچے بھی موذی اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں گے ، الحمداللہ ضلع ہرنائی میں اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے یہ سب پیرامیڈیکس محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں کے آفیسران کے تعاون اور محنت کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

17 جنوری کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ہرنائی کو پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے وعلماء کرام، سیاسی جماعتوں ، اساتذہ ، قبائلی معتبرین ، طلباء این جی اوز ، صحافی، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور خصوصاً والدین کا تعاون بے حد ضروری ہے اگر والدین محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں گے تو ہم حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو باآسانی پورا کرسکیں گے اسے ان انکے بچے بھی موذی اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں گے ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین شہاہ جہان پھٹان ، چیئرمین مونسپل کمیٹی سید غفورشاہ، سابق ضلع ناظم مولانا عبدالحنان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر وطن یار خان ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر غوث اللہ سمیت تمام ضلعی محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد جاوید نے 17جنوری سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ معاشرے کی ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت اور حکومت کا بھرپور ساتھ دے کر اپنے علاقے سے پولیو جیسی موذی مرض کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں