ہارون آباد ، تیز رفتار ڈالے کی سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ،سائیکل سوار شدید زخمی، ہسپتال منتقل

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:26

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ہارون آباد تیز رفتار ڈالے نے سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی ،سائیکل سوار شدید زخمی،ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ طارق ولد محمد حنیف سکنہ 84فائیو آر کا رہائشی جوکہ ایک نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے فیکٹری سے فارغ ہوکر واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ ہارون آباد فورٹعباس روڈ پر ٹینکی موڑ کے قریب ایک تیز رفتار ڈالے نے اچانک سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے باعث سائیکل سوار طارق کا جبڑا فریکچر ہوگیا ۔زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں