منشیات کے مختلف مقدمات میں چار سمگلروں کو 13سال سات ماہ کی سزا اور80ہزار روپے جرمانے کا حکم

جمعہ 13 جنوری 2017 20:50

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک راجہ امجد اقبال نے منشیات کے چار مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے چار سمگلروں کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر13سال سات ماہ کی سزا اور80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو نے منشیات کے سمگلر محمد فیض عرف فیض علی ساکن کامل پور موسیٰ کو28جنوری2016کو گرفتار کیا تھا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو4سال6ماہ کی قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایا گیا ۔

عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید5ماہ قید بھگتنا ہو گی دوسرے مقدمہ میں تھانہ صدر اٹک نے 3اپریل2016ء کو صداقت علی ساکن مراقبہ ہال شین باغ کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سی1060گرام چرس برآمد کی تھی جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ایک سال 6 ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا عدم ادائیگی پر ملزم کو مزیددو ماہ قید بھگتنا ہوگی تیسرے مقدمہ میں پولیس تھانہ حضرو نے کامل خان ساکن ضلع پشاور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1200گرام چرس برآمد کی تھی۔

(جاری ہے)

جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ایک سال6ماہ قید اور10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ چوتھے مقدمہ میں تھانہ اٹک خورد نے ملزم شیراز علی شاہ ساکن اکوڑہ خٹک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی3150چرس برآمد کی تھی جرم ثابت ہونے پر ملزم کو6سال چھ ماہ قید اور30ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے عدم ادائیگی ملزم کو6ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں