تحفظ حقوق نسواں بل پاس کرانے کی کوشش کی گئی تو شدید مزاحمت کرینگے،جمعیت علماء پاکستان خواتین،حکومتی پالیسیوں کے خلاف 19نومبر کو راولپنڈی میں احتجاجی جلسہ و مظاہرہ ہوگا،روکنے کی کوشش کی گئی تو دھرنا دیں گے، جے یو آئی پی شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات رشیدہ نورانی کا اجتماعات سے خطاب

منگل 14 نومبر 2006 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء) جمعیت علمائے پاکستان شعبہ پاکستان نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے منافی تحفظ حقوق نسواں بل پاس کرانے کی کوشش کی گئی تو خواتین شدید مزاحمت کریں گی انیس نومبر کو راولپنڈی میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف خواتین کا تاریخی احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ ہوگا متحدہ مجلس عمل کی مرکزی رہنما و جمعیت علماء پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رشیدہ نورانی نے رابطہ مہم کے دوران خواتین کے مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران کہا کہ انیس نومبر کے جلسہ میں مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف سمیت متحدہ مجس عمل کی دیگر جماعتوں کی قائدین بھی خطاب کریں گی رشیدہ نورانی نے کہا کہ اس احتجاجی جلسہ اور ریلی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم وہاں پر ہی دھرنا دے دیں گی رشیدہ نورانی نے کہا کہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی اپنے بھائی مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کی طرح جرات مند خاتون ہیں جو ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے خواتین کو بیدار کررہی ہیں رشیدہ نورانی نے کہا کہ انیس نومبر کے احتجاجی جلوس میں چکوال اٹک جہلم سمیت ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سے ورکرز شرکت کریں گی انہں نے کہا کہ ملک کو موجودہ درپیش مسائل کا واحد حل موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل موجودہ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لئے میدان عمل میں آچکی ہے جبکہ اس موقع پر جے یو پی شعبہ خواتین کی رہنما حافظہ ام حبیبہ،زیب النساء،عابدہ چوہدری اور عظمیٰ نورانی بھی موجود تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں