جیکب آباد‘نئے ڈائریکٹر نے تاحال چارج نہیں لیا‘ جمس کے معاملات تعطل کا شکار یرقان کے مریض دربدر

بدھ 18 جنوری 2017 19:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)نئے ڈائریکٹر نے تاحال چارج نہیں لی جمس کے معاملات تعطل کا شکار یرقان کے مریض دربدر، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(جمس)کے سابقہ ڈائریکٹر کو بورڈ آف گورنرزکے اجلاس میں فارغ کرنے کے فیصلے کے بعد نئے ڈائریکٹر حسین بخش میمن نے تاحال جمس اسپتال کی چارج نہیں سنبھالی ہے جس کے باعث جمس کے معاملات تعطل کاشکار ہوگئے ہیں یرقان کے مریض دربدر ہوگئے ہیں انہیں ادویات تک نہیں دی جارہی اور یہ کہہ کر واپس کیاجارہاہے کہ ڈائریکٹر موجود نہیں علاوہ ازیں جمس میں امراض چشم کا شعبہ بھی بند ہوگیاہے جمس کے بورڈ آف گورنرزکے اجلاس میں حسین بخش میمن کو جمس کا تین ماہ کے لیے ڈائریکٹر مقرر کیاگیاتھا جو 15جنوری کو چارج سنبھالنے والے تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں