حکومت دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے پر عزم ہے ،سیاسی و مذہبی شخصیات

ہفتہ 18 فروری 2017 16:36

جوہر آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)دربارلعل شہباز قلندر سیہون شریف میں خود کش حملے اور وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات پر ضلع خوشاب کے منتخب نمائندگان سمیت سیاسی و مذہبی شخصیات نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان المناک واقعات کی پر زور مذمت کی ہے، ضلع کونسل خوشاب کی چیئر پرسن سمیرا ملک نے کہا ہے کہ سیہون شریف میں جس وحشیانہ طریقے سے بے گناہ عوام کا خون بہایا گیا اس پر ہر شخص خون کے آنسو رو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ۔قومی اسمبلی کے ارکان ملک محمد عزیر خان اور ملک شاکر بشیر اعوان نیہ کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو اپنے اختلافات بھلا کر ملت واحدہ کا ثبوت دینا چاہیے ۔صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے سیہون شریف میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں