جماعت الاحرار ٹانک کا امیر کیا کرنے والا تھا؟ کتنے دہشتگردوں کی شناخت ہوئی؟ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی پریس کانفرنس

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 فروری 2017 09:37

جماعت الاحرار ٹانک کا امیر کیا کرنے والا تھا؟ کتنے دہشتگردوں کی شناخت ہوئی؟ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی پریس کانفرنس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2017ء) کراچی کے علاقے ملیر میں دہشتگردوں سے مقابلے کے بعد ایس ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر ملیر میں آپریشن کیا گیا۔ جماعت الاحرار ٹانک کا امیر گل زمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

ایک دہشتگرد لالہ کی شناخت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہلاک دہشتگرد کی عمر 16 سال کے قریب ہے۔ کم عمر نوجوان خودکش بمبار ہو سکتا ہے۔ راؤ انوار نے کہا دہشتگرد کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے ہیں۔دہشتگردوں کا نیٹ ورک افغانستان سے چل رہا ہے۔ وڈھ اورساکران میں کافی تعداد میں دہشتگرد موجود ہیں۔ دہشتگرد کارروائیاں کرکے واپس وڈھ اورساکران چلےجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں