لنڈیکوتل ، عوامی شکایات پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود کا بازارکا اچانک دورہ

جمعہ 13 جنوری 2017 23:07

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء)لنڈیکوتل میں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل رحیم اللہ محسود نے بازارکا اچانک دورہ کیا،چھاپے کے دوران متعدد دوکانداروں کوغیرمعیاری اشیاء کی فروخت،غلط پار کنگ اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت بر ہمی کا اظہار کیاتفصیلات کے مطابق اے پی ایے لنڈیکوتل نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہو ئے لنڈیکوتل بازار پر خاصہ دار فورس کے ہمراہ چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران پولیٹکل انتظامیہ نے متعدد دوکانداروں کو نرخنامے اویزاں نہ کر نے اور غیر معیاری اشیائ کی فروخت پر پانچ دوکانوں کو سیل کر دیا، اور بازار میں غلط پارکنگ پر بھی متعدد گاڑیوں کو چالان کیا۔

(جاری ہے)

اے پی اے نے اپنے دورے کے دوران بازار میں ناقص صفائی پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا بعد ازاں لنڈیکوتل پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں اے پی اے نے واضح کیا کہ لنڈیکوتل بازار میں ملاوٹی اشیاء ،ناقص صفائی اور تجاوازاتکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگااور اس سلسلے میں پولیٹکل انتظامیہ مسلسل نگرانی کر تی رہے گی ،لائن آفیسر او ر لیویز اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کہ وہ عوامی شکا یات کے لئے عوام کو لندیکوتل بازار میں ہر ممکن سہو لیات فراہم کرے ،اس مو قع پر لنڈیکوتل کے مکینوں نے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کے اس کاوش کو بہت سراہا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں