خیبر ایجنسی ،طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے افغان باشندے سے 4کلو 600گرام چرس بر آ مد کر لی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:50

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران افغان باشندے سے 4کلو 600گرام آعلی کوالٹی کے چرس بر امد ملزم گرفتا ر کسٹم ذرائع تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے افغانستان سے انے والے باشندے سے سکینر چیکنگ کے دوران چار کلو چھ سو گرام چرس برا مد کر کے ملزم عیسیٰ خان ولد اسلم کو گرفتار کر کے پشاور کسٹم ہائوس منتقل کر دیا گیا،طورخم کسٹم کے سپر ٹنڈنٹ نعیم خان نے رابطے پر بتایا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران سونے یوریاں اور بھاری مقدار میں چرس کی سمگلنگ ناکام بنادی ہیں اور چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہیں تاکہ سونے اور منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں