ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان خٹک کی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت

جمعہ 13 جنوری 2017 21:37

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان خٹک نے مالی سال 2014-15 اور مالی سال 2015-16 کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کام کی کوالٹی اور کوانٹٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے حکام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار پر کڑی نظر رکھتے ہوئے باہمی راوبط کے ذریعے حائل رکائوٹوں کو بروقت دور کرنے کی کوشش کریں اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سے متعلق ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فنانس و پلاننگ آفیسر واحد الرحمن خٹک ، اکائونٹ آفیسر سید رسول کے علاوہ کے ڈی اے، ٹی ایم ایز اور متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2014-15اور 2015-16ء کے 10%آئل اینڈ گیس رائلٹی، پروڈکشن بونس، پاک ایم ڈی جیز، چیف منسٹر کے پی کے ڈائریکٹیوز ، سی ۔

ایس۔آر (کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی) اور ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ انشی ایٹیوز کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور اس ضمن میں حائل رکائوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت ہر سال عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منتخب نمائندوں کے توسط سے دیگر مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت کثیر رقم مختص کرتی ہے لہذا کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی منصوبوں سے ضلع کوہاٹ کا نقشہ تبدیل ہو نا چاہئیے۔

انہوں نے ٹی ایم اے کوہاٹ کی کارکردگی کو صفر قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ خود منصوبوں کا معائنہ کریں گے اور معیار پر پورا نہ اترنے والے منصوبے کسی صورت پا س نہیں کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام منصوبوں کو 30 جون 2017 سے قبل مکمل کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے کوہاٹ بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت کسٹ کے سامنے زیر تعمیر گیٹ کو ایک ماہ جبکہ پنڈی روڈ پر گیٹ کو 45دن کے اند ر اند ر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں