کوہاٹ پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،دو قبائلی سمگلروں گاڑی سمیت گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 20:00

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) کوہاٹ پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی اور کوشش ناکام بناتے ہوئے دو قبائلی سمگلروںکو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔انڈس ہائی وے پرمسلم آباد چیک پوسٹ میں تلاشی کے دوران موٹر کار سے چار کلو گرام چرس برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے کی پے در پے کاروائیوں پر ڈی پی او کوہاٹ نے پولیس پارٹی کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل حسین غلام بنگش کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر گل جنان نے ہیڈ کانسٹیبل مبارک حسین اور دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں کوہاٹ سے بنوں جانے والی ایک مشکوک موٹر کار نمبر RIT.6621کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تلاشی کے دوان موٹر کار کے سوئچ بورڈ میں بنے خفیہ خانے سے مجموعی طور پر چار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار دو قبائلی سمگلروں محمد عالم ولد محمد غلام اور محمد جمال ولد جنت خان ساکنان اورکزئی ایجنسی حال ڈھل بہزادی کو موٹر کار سمیت حراست میں لے لیا۔ڈی ایس پی کا کہناتھا کہ پولیس نے گرفتار منشیات کے دونوں سمگلروں کو فوری طور پر تھانہ جرما منتقل کردیا جہاں انکے خلاف چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ قبل ازیں بھی اسی چیک پوسٹ پر پولیس نے متعدد مرتبہ منشیات کی سمگل ناکام بناکر بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے قبضے میں لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں