کرم ایجنسی میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ایک دہشت گرد ہلاک‘ اسلحہ اور بارود برآمد

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) کرم ایجنسی میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ایک دہشت گرد ہلاک‘ اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کرم ایجنسی میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد لاش چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گردوں نے ٹل ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں