عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائیگی ، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

جمعرات 12 جنوری 2017 23:10

ملاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سید ظفر علی شا ہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائیگی ۔ جرائم پیشہ آفراد کے خلاف گھیرا تنگ کیاجارہا ہے ۔ ملاکنڈ لیویز کے لئے سروس سٹرکچر تیار کیا جارہا ہے جس سے لیویز اہلکاروں کے لئے آسانیاں اور آگے بڑھنے کے مواقع پیدا ہونگے ۔

لیویز فورس میں انوسٹی گیشن اورآپریشنل کو الگ الگ کیا گیا ہے تاکہ انصاف کے فوری فراہمی اورشفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جاسکے ۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی میں پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ ملاکنڈ لیویز اہلکار انتہائی کم وسائل کے باوجود احسن طریقے سے ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اس لئے ان کے لئے سروس سٹرکچر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سفارشات اور قوانین وزارت سیفران کو بھیجی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیویز کو بھی ریگولر پولیس کے برابر مراعات دینے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اورمختلف لیویز پوسٹوں کو لیویز شہداء کے نام سے منسوب کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات کے لئے لیویز میں انوسٹی گیشن اور آپریشنل الگ کئے ہیں جبکہ دونوں تحصیلوں میں الگ الگ سرکل آفیسر مقرر کئے ہیں جس سے جرائم کے کمی میں واضح فرق آئیگا ۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ آفراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا ہے اورمنشیات فروش یا تو مجرمانہ دھندوں سے باز آئیں گے یا علاقہ چھوڑ کر بھاگ جائینگے ۔ انہوں نے صحت اور تعلیم کے محکموں میں ہونے والے غفلت کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں