مالاکنڈ: چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ، قومی اتحاد خار کا تشویش کااظہار

مجرموں کی جلد گرفتاری کرکے مال مسروقہ برآمد کرکے عوام کے حوالے نہ کیا گیا تو احتجاج کرینگے ، اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات میں موقف

پیر 16 جنوری 2017 19:23

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) قو می اتحاد خار نے علاقے میں چوری وڈکیتی کے بڑھتے واقعات جبکہ انتظامیہ کی عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام میں مسلسل ناکا می پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ا اگر مجرموں کی جلد گرفتاری مال مسروقہ کی بر آمد گی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے اقدامات اور لیویز فورس کے گشت میں اضافہ نہ کیا گیا تومتاثرہ عوام احتجاجا سڑکوں آجائیں گے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قومی اتحاد کے وفد نے اسٹنٹ کمشنر سہیل احمد سے ملاقات میں صورت حال پر گہری تشو یش کا اظہار کیااور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا قبل ازیں یو نین کونسل خارکے مختلف دیہات سبیل بانڈہ کرکنڑی کنہ ڈھیری میزارہ شمی بانڈہ ٹنڈیل اور اختر آباد کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کے نمائندہ قو می اتحاد کا احتجاجی اجلاس صدر حا جی گل زمان کی صدارت میں ہو ا جس میں مختلف دیہات کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر حاجی حبیب الر حمن حاجی ملنگ عبداللہ ما ما حاجی زڑہ ور خان غریب گل حاجی ابراہیم ظاہر شاہ جان بہادرویلج ناظم نواب خان اور حاجی گل زمان نے اپنے خطاب میں علاقے میں چوری ڈاکے اور ڈکتیوں کی مسلسل بڑھتی ہو ئی وردادت کی پرزور مذمت کی جبکہ انتظامیہ کی مجرموں کو پکڑنے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں نا کامی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی مقررین نے صورتحال کی روک تھام کیلئے باہمی اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل مرتب کر نے کی ضرورت پر زور دیاانھوں نے کہا کہ گذشتہ دس دنوں میں چوری کی سات دلیرانہ واقعے ہو چکے ہیں اور چور میں شاہراہ سے دکانوں و گوداموں کے تالے توڑ کر سامان گاڑیوں میں ڈال کر لے جاتے ہیں جبکہ چند قدم پر واقعہ تھانے کو خبر تک نہیں ہو تی جس کی وجہ سے عوام میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ انتظامیہ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی اور عوام کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا علاقے کے عوام احتجاج اور شاہراہ پر دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں