کاٹلنگ میں پولیس کا سرچ آپریشن،70مشتبہ افرادگرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 20:38

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) تھانہ کاٹلنگ کی حدودمیںسیکورٹی فورسز اور مردان پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 6مجرمان اشتہاریوں سمیت 70مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوںاور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سیکورٹی فورسز کے افسران اورایس پی آپریشن مردان عبد الرؤف بابر کی نگرانی اور ڈی ایس پی کاٹلنگ محمد اعجاز خان،ایس ایچ اوتھانہ کاٹلنگ قمر زمان خان کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ ، لیڈیز پولیس ،حساس ادارے ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کاٹلنگ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس میں 6 مجرمان اشتہاریوں سمیت 70 مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 58پستول ،21بندوق،21رائفل،11 کلاشنکوف 02کالاکوف، 01عدد چھری اور 3000مختلف ساخت کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔سرچ اپریشن کے دوران 400 مکانات چیک کرکے 02ان رجسٹر کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے مشتبہ افراد اور مختلف گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا ،45مشتبہ موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس ہوئی۔50افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 20افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتارکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں