محدود وسائل کے باوجود بھی جام پور میں شہری بنیادی سہولتوںکی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:08

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی جام پور حاجی محمد اکرم قریشی نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود بھی شہری بنیادی سہولتوںکی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ سیوریج کے سسٹم کو بہتر بنانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔ جام پور سٹی پیکج کی رفتار اور معیارکو سختی سے مانیٹر کیاجائے گا۔ ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں تاجر برادری تعاون کرے تو شہر کی خوبصورتی اور کشادگی کو مزید چار چاند لگ جائیں گے تمام ارکان میونسپل کمیٹی کے ساتھ ساتھ تاجروں ، وکلاء صحافیوں ، علمائے کرام کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

ترقیاتی فنڈز کی آمد کے ساتھ ہی نئے منصوبوں ، سٹریٹ لائٹس، سیوریج اور پینے کے صاف پانی، صحت و صفارئی کی سہولتوں میں مزید بہتری لائیں گے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عقیل احمد آرائیں، چوہدری فیاض الحق، مرزا تنویر اصغر، ندیم ارشد خان کاکڑ، راشد لاشاری و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین حاجی محمد اکرم قریشی نے کہا کہ سٹی کونسلروں پر مشتمل مختلف سب کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو اپنی ذمہ داریاں فعال انداز میں ادا کریں گی۔ اسی طرح لوگوں کے شہری مسائل کے حل کیلئے بھی مصالحتی کمیٹیوں کو بھی فعال بنایا جارہا ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں