ملک میں جمہوریت کی بقاء اور عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلاء کی گرانقدر خدمات وقربانیاں لازوال ہیں‘ خالدحفیظ خان احمدانی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:24

راجن پور ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ملک میں جمہوریت کی بقاء اور عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلاء کی گرانقدر خدمات وقربانیاں لازوال ہیں‘ بار کے انتظامی معاملات وکلاء برادری اور عدلیہ کے وقار کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔ تحصیل بار کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برادری جلد ہی منعقد ہوگی جسمیں ہائیکورٹ کے ججزشرکت کر یں گے۔

ان خیالات کا اظہارصدر تحصیل بار جام پور خالد حفیظ خان احمدانی ،جنرل سیکرٹری میاں عمران اکرم بودلہ، نائب صدر حافظ شاہد اقبال سومرو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عہدیداران سمیت وکلاء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ خدمت و خلوص نیت کی سیاست کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،وکلاء کی محبتوں کے اعتماد کا مظہر ہے کہ تحصل بار ایسوسی ایشن جام پور کی صدارت کی ہیٹرک مکمل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائیکورٹ نے اپنے فنڈز سے جام پور بار کی تعمیر کیلئی50لاکھ سے زائدکی گرانٹس جاری کی ہیں۔ جبکہ جدیدلائبریری کی منظوری و سامان پہلے ہی وصول ہوچکاہے۔ انہوں نے وکلاء کو یقین دہانی کرائی کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں