بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کیاجائے ،ڈپٹی کمشنرراجن پور

منگل 21 فروری 2017 22:25

راجن پور ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)بھٹوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کے حقوق کا خیال اور ان کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیاجائے ،انہیںگورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق اجرت اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ،اینٹوں کی کوالٹی بہتر اور بھوسہ کا استعمال بند کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے لیبر اور بھٹہ مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میںاے ڈی سی جی افضل ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محبوب ،اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان قیصرانی،جی اے آر کامران بخاری،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے،انہوں نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ رضاکارانہ طور پر اینٹوں کے ریٹ کم کریں اور ان کی کوالٹی بہتر بنائیں ،کم عمر بچوں کو مزدوری نہ کرنے دیں بلکہ انہیں سکول میں داخل کروائیں ،اس موقع پر لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے بتایا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ اور برکس کلین ایکٹ 2016ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 17بٹھوں کی ایف آئی آر ،ایک کو سیل اور چھ لاکھ پچاس ہزار جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں