انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام گولڈن جوبلی تقریب کا آغاز 20جنوری سے ہو گا

بدھ 18 جنوری 2017 16:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)انجمن طلباء اسلام 20جنوری سے گولڈن جوبلی تقریب کا آغاز کررہی ہے، 20جنوری کو ملک بھر میں یوم تاسیس بنائی گی اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات کیک کٹنگ سرمینیز ، کانفرنسز اور اس نوعیت کے دیگر پروگرامات کرے گی آزادکشمیر میں گولڈن جوبلی کی بڑی تقریب میرپور میں ہوگی، جس سے ناظم کشمیر احتشام منظور عباسی خطاب کریںگے، اس کے علاوہ بھمبر میں ایک تقریب ہوگی جس میں جنرل سیکرٹری کشمیر انجینئر چوہدری ایاز محمود خصوصی طورپر شرکت کریں گے، جب کہ مظفرا ٓباد میں گولڈن جوبلی کی تقریب سے نائب ناظم کشمیر سید دانیال گیلانی خطاب کریں گے، اس میں انجمن کے پچاس سال پورے ہونے پر کارکنوں کو 50سالہ خدمات مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کیا جائے گا، انجمن طلباء اسلام کے میڈیا سیل کے مطابق انجمن طلباء اسلام 20جنوری کو یوم تاسیس کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے، انجمن طلباء اسلام کے ذمہ داران نے کہا کہ واحد طلباء تنظیم ہے جس نے ہر مشکل وقت میں طلباء کی رہنمائی کی ہے ،گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریبات آزادکشمیر کے ہر اضلاع میں انعقاد پذیر ہوں گی، اور گولڈن جوبلی کی مرکزی تقریب 4مارچ کو مرکزی کنونشن کی شکل میں اسلام آباد میں ہوگا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں