دوسہرہ گرائونڈ فائرنگ ، ہنگامہ آرائی ایک نوجوان رانا شہباز گرفتار

منگل 24 جنوری 2017 14:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) دوسہر ہ گرائونڈ سے پولیس تھانہ سٹی نے شراب پی کر فائرنگ کرنے والے ایک نوجوان رانا شہباز کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے شراب پی کر ہنگامہ آرائی کی اورفائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا اور دو افراد کو پکڑکر یرغمال بنا لیا اور ڈرامہ کر تے ہوئے خود ہی پولیس کو 15پر کال کر کے طلب کر لیا او ر یرغمال بنائے گئے دو افراد کو ڈاکو قرار دیا جس پر شہریوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے رانا شہباز کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں