سانگھڑ، حروں کے روحانی پیشواپیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی کا چارروزہ روحانی دورہ

بچوں ، خصوصاً بیٹیوں کو تعلیم دلائیں تاکہ وہ ملک وقوم کی خدمت کریں ، ہمیشہ اپنے ملک کی سلامتی ،ترقی کیلئے دعا کریں، مریدین سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:53

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) حروں کے روحانی پیشواپیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پاگارہ چارروزہ روحانی دورے پر سانگھڑ پہنچ گئے ، سانگھڑ شہر اور گردونواح کے علاقوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ، مختلف علاقوں سے لاکھوں میریدین پیر پاگارہ کی زیارت کرنے کو پہنچے ہیں ، پیر پاگارہ نے حٴْروں کے تاریخی مقام گڑنگ بنگلو میں لاکھوں مریدین کو روحانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں ، خصوصاً بیٹیوں کو تعلیم دلائیں تاکہ وہ ملک وقوم کی خدمت کریں ، ہمیشہ اپنے ملک کے لیے دعا مانگیں کہ ہمارہ ملک ہمیشہ ترقی کرے اور قائم ودائم رہے ، اپنے اولاد کے لیے دعامانگیں کہ صالح اور نیک اولاد ہو ، دعا مانگیں کہ اللہ تعالی ہمارے فوج کو ہمت دے کہ وہ ہمیشہ ہمارے مٴْلک کی حفاظت کرتی رہے ، ہمیشہ کہتا ہوں کہ بچوں کے رشتے کم عمری میں طے نہ کریں ، بیٹیوں کو ضرور تعلیم دلائیں کیونکہ وہ پورے خاندان کے لیے بہتری ہوگی پڑھی لکھی عورت اپنے بچوں کو بھی پڑھائے گی ، بچیوں کی عزت کریں چاہے وہ آپ کی اپنی بچی ہو یا کسی پڑوسی کی سب کو اپنی بیٹی سمجھ کر عزت دیں ، بچوں کو پیار دیں تو وہ آپ کو پیار اور عزت دیں گے ، پر پاگارہ گڑنگ بنگلو کے بعد مختلف مقامات پر منعقد تقریبات میں میریدین سے خطاب کرتے ہوئے خلیفہ وریام فقیر خاصخیلی کی دعوت پر اوڈہ پہنچے ہیں جہاں بروز اتوار مردیدین کو روحانی خطاب کریں گے بعد ازاں پیر پاگارہ اتوار کی شام سانگھڑ شہر کے پیر صاحب پاگارہ کے تھلے پر پہچیں گے جہاں مختلف وفود سے ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں