ٹنڈوالہ یار، حیسکو کی تاریخ کا بجلی چوروں اور نادھنگان کیخلاف سب سے بڑا کریک ڈائون

ٹرانسفارمر اور 25 گوٹھوں کی بجلی منقطع، 600 کنڈے ہٹا دیئے گئے

منگل 27 دسمبر 2016 19:38

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) حیسکو کی تاریخ کا بجلی چوروں اور نادھنگان کے خلاف سب سے بڑا کریک ڈائون آپریشن جاری 70 سے زائد ٹرانسفارمر اور 25 سے زائد گوٹھوں کی بجلی منقطع 600 کے قریب ڈائریکٹ چلنے والے کنڈے ہٹا دیئے گئے لاکھوں روپے کے بقایاجات کی مد میں صارفین سے وصول کئے گئے تفصیلات کے مطابق حیسکو ضلع ٹنڈوالہ یار کے ایکسین شاہین محمد عمر کی سرباہی میں SDO.1 خالق ڈنو میرجت SDO ٹنڈوجامO .

(جاری ہے)

SDچمبڑ ،پولیس فورس اور اینی ٹیم کے ہمراہ مختلف گوٹھوں میں 4 کروڑ سے زائد بقایاجات کی عدم ادائیگی کی بناء 70 سے زائد ٹرنسفارمر مختلف گوٹھوں جن مٰ ن علن خان لغاری ،محمد حسین جویو ،پیر محمد چانڈیو ،خان محمد انڑ ،کاروجوگی جام خان مگسی ،صابو مگسی گوٹھ غلام رسول سمیت و دیگر گوٹھوں سے اتارے لئے گئے اور 25 سے زائد گوٹھوں کی بجلی لاکھوں روپے کے واجبات کی عدم ادئیگی کے بناء پر منقطع کردی گئی جبکہ بجلی منقطع ہونے والے گوٹھوں میں اللہ ڈنو جمالی ایم ڈٰ ایم کالونی جلال کلوئی صابو خان خاصخیلی، صدیق کھٹیان ،غلام محمد تھیم اور دیگر گوٹھ شامل ہیں جبکہ ضلعی بھر میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک دائون آپریشن کے نتیجے میں 600 سے زائد غیر قانونی کنڈے اتاردیئے اور بجلی کے بل کی عدم ادائیگی نہ کرنے والوں نے بھی بقایاجات کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی جبکہ بجلی چوروں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد ایکسین حیسکو ضلع ٹنڈوالہ یار شاہین محمد عمر اور-1 SDO خالق ڈنو میرجت نے کہا کہ بجلی چور چاہے کتنا با اثر کیوں نھ ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رکھی جائیگی اور عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ تونائی بحران ختم کرنے کیلئے حیسکو ضلع ٹنڈوالہ یار سے تعاون کریں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ضلع ٹنڈوالہ یار کو بھی روشنیوں کا شہر بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں