ٹنڈوالہ یار کے کیریا شاخ کے مقام پر تیز رفتار مسافر ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:05

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) ٹنڈوالہ یار کے کیریا شاخ کے مقام پر تیز رفتار مسافر ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ، کولاچی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 13 سالا بچہ جانبحق دونوں واقع میں جانبحق ہونیوالوں کو پولیس کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا علاقے میں کہرام بچھ گیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کیریا شاخ کے مقام پر تیز رفتار مسافر ٹرین کی زد میں آکر 22 سالا وسیم لغاری ،جانبحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اے دی بنہبرو ،بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار روانہ کردی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے بکیرا روڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے لوگوں کا کہناہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جبکہ ٹنڈوالہ یار کے بی سیکشن تھانے حدود میں واقع کولاچی گوٹھ میں 13 سالا شاہد کولاچی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا پولیس نے واقع کی تحقیقات کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کردی ٹرین حادثے اور کرنٹ لگنے سے جانبحق ہونے والوں کی لاشے اہل خانہ کو ملیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں