پی پی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے جس میں ہر طبقے کے افراد شامل ہیں ،میر گاجو ملاح

بلاول بھٹو کی سخت ہدایت پر اس تنظیم میں صرف غریبوں افراد کو عہدیدار بنایا جارہا ہے، خطاب

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:33

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) پی پی بھٹو ورکر آرگنائیزیشن کے چیئرمین میر گاجو ملاح نے کہا کہ پی پی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے جس میں ہر طبقے کے افراد شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمبڑ میں ہونے والے جلسے سے خطاب میں کہا انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کے کہنے پر شہید بے نظیر بھٹوکے بعد 2008 میں بلاول بھٹو آرگنائزیشن تنظیم کی بنیاد رکھی اور اسی تنظیم میں صرف غریب افراد شامل میں اس میں کوئی بھی وڈیرہ جاگیر دار موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سخت ہدایت پر اس تنظیم میں صرف غریبوں افراد کو عہدیدار بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم پورے سندھ میں طوفانی دورے کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں دوسری مرتبہ ٹنڈوالہ یار آیا ہوں اس موقع پر انہوں نے تعلقہ چمبڑ میں نئے عہدیدار وں کا اعلان کیا جس میں تعلقہ چمبڑ کے لئے صدر حبدار علی ،سینئر نائب صدر آفتاب احمد ،جنرل سیکریرٹری وارث کھوکھر کو کو نامزد کیا اس موقع پر رفیق جروار سا ئیں قربان شاہ ،نزاکت علی ،محبت لوند عظیم کھوکھر ،محمد خان لوند ،ڈی ایس پی چمبڑ لیاقت درس SHO خادم ابڑو دیگر موجود تھے قبل اذیں پ۔

(جاری ہے)

پ بلاول بھٹو ورکر آگنائیزیشن کے چیئرمین میرگاجو ملاح کی آمد کے موقع پر جارکی موری سے چمبڑ تک والہانہ استقبال کیا گیا پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے لگائے۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں