ٹھٹھہ، طوفانی ہوائیں سے سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ، بجلی کا نظام درہم برہم

جمعرات 19 جنوری 2017 21:45

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ٹھٹھہ اور اسکے گردنواح میں تیز طوفانی ٹھنڈی ہواہیں چلنے سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔ تیز ہواہوں کے چلنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی کی بندش سے کاروباری زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ فراہمی آب بھی متاثر ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ سردی کی شدت میں اضافے سے گیس پریشر میں کمی واقع ہوگئی جس سے گھریلو خواتین کو کھانے تیار کرنے میں بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں