امیر قطر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ التھانی خصوصی دورہ کے لیے نورپورتھل پہنچ گئے، سخت سیکورٹی انتظامات

اتوار 15 جنوری 2017 22:40

نورپورتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) قطرکے امیر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ التھانی خصوصی دورہ کے لیے نورپورتھل پہنچ گئے ،سخت سیکورٹی انتظامات۔تفصیلات کے مطابق قطری امیرنورپورتھل کے نواحی قصبہ نکڑو شہید میں واقع اپنے کیمپ میں قیام پذیر ہو ں گے۔

(جاری ہے)

معلوم ہو ا ہے کہ وہ تھل کے نواحی مواضعات میں تلور کا شکار کریں گے۔امیر قطر کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔یاد ر ہے کہ قبل ا زیں قطری شہزادہ عبدالھادی مانا الھاجری بھی نورپورتھل کا خصوصی دورہ کر چکے ہیں۔ راجہ نورالھی عاطف نورپورتھل

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں