گرڈ اسٹیشن کمالیہ میں نئے 2فیڈرز کا افتتاح

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:50

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) ایم این اے چوہدری اسد الرحمن نے گرڈ اسٹیشن کمالیہ میں نئے 2فیڈرز کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اسد الرحمن نے کہاہے کہ گرڈ اسٹیشن کمالیہ کی موجودہ صلاحیت 132کے وی کی ہے۔ جس میں اس وقت دو نئے فیڈرز کلیرہ اور شیخ برہان کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جن پر 8کروڑروپے خرچ ہوئے ہیں۔

گذشتہ تین سالوں میں اس گرڈ اسٹیشن میں نئے 11فیڈرز بنائے گئے ہیں۔ اور اب تک تمام گرڈاسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے اور فیسکو سے منسلک کرنے میں مجموعی طور پر 1ارب روپے کے قریب خرچ ہو چکے ہیں۔ترقی کا یہ عمل اسی تیزی کے ساتھ جاری رہے گا۔ اور انشاء اللہ حکومت پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں آئندہ ایک سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پالے گی۔

(جاری ہے)

کمالیہ میں نئے فیڈرز بنائے جانے سے لائن لاسز میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ لوڈ کی کمی کی شکایات بھی اس وقت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔ مزید ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھی کام کیا جارہا ہے۔ جو عنقریب سامنے آئیں گے۔ افتتاحی تقریب میں سابق ایکسین واپڈا کمالیہ افضل کاٹھیا اور سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ایکسین واپڈا کمالیہ چوہدری انور علی تارڑ نے بھی خطاب کیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں