محمد عامر پابندی کیس،چیئر مین پی سی بی کو حلف نامے کیساتھ جواب جمع کروانیکا حکم

پیر 16 فروری 2015 13:45

محمد عامر پابندی کیس،چیئر مین پی سی بی کو حلف نامے کیساتھ جواب جمع کروانیکا حکم

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16۔فروری 2015ء ) سندھ ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر پرپابندی عائد کر نے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیئر مین پی سی بی کو حلف نامے کیساتھ دوبارہ جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محمد عامر پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران پی سی بی نے اپنا جواب کر وایا ،عدالت عالیہ نے جواب پر اعتراض کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جواب کے ساتھ چیئر مین پی سی بی کا حلف نامہ نہیں لہذا انکے حلف نامے ساتھ جواب دوبارہ جمع کر وا یا جائے ۔

سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل تفضل حسین رضوی نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتی، عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ محمد عامر پاکستانی کرکٹر ہیں ، سندھ ہائیکورٹ درخواست کیوں نہیں سن سکتی ۔ عدالت عالیہ نے محمد عامر کو جواب جمع کر وانے کا حکم جاری کر تے ہوئے سماعت 24مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی ۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 13:45:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :