روس میں منعقدہ سوچی اولمپکس گیمز سے 53 ملین ڈالر سے زائد آپریٹنگ منافع ہوا ہے ‘آئی او سی کا انکشاف

ہفتہ 28 فروری 2015 11:29

روس میں منعقدہ سوچی اولمپکس گیمز سے 53 ملین ڈالر سے زائد آپریٹنگ منافع ہوا ہے ‘آئی او سی کا انکشاف

لندن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس روس میں منعقدہ سوچی اولمپکس گیمز سے 53 ملین ڈالر سے زائد آپریٹنگ منافع ہوا ہے۔ آئی او سی کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز مارک ایڈمز نے اس بات کا اعلان آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں روس نے گزشتہ سال سوچی گیمز کے انعقاد سے 53 ملین ڈالر کے قریب منافع کمایا ‘کھیلوں پر مجموعی لاگت 41 بلین کے قریب آئی تھی۔ 2018ء میں شیڈول سرمائی اولمپکس گیمز جنوبی کوریا میں منعقد ہوں گے ‘ 2022ء میں ہونے والے سرمائی اولمپکس گیمز کے مقابلوں کے میزبان ملک کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 11:29:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :