فیجی نے 2016 میں بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 28 فروری 2015 11:37

فیجی نے 2016 میں بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ڈھاکہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) فیجی نے 2016 میں بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ فجی نے کسی بھی لیول کے کرکٹ ورلڈکپ میں جگہ بنائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں جاری ایسٹ ایشیا انڈر 19 ٹرافی کے گروپ اسٹیج میں فجی کی ٹیم ناقابل شکست رہی۔بنگلہ دیش کے سابق کوچ شین جرگینسن کی کوچنگ میں کھیلنے والی فجی کی ٹیم نے اپنے گروپ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔اپنے آخری گروپ میچ میں فجی نے سموا کو نو وکٹوں کے شکست دی۔فجی کے کپتان سیمونی ٹوئیٹوگا نے کہاکہ وہ پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کو ورلڈکپ میں پہنچانے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 11:37:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :