پشاور،شمع گولڈ کپ،جھگڑا فرینڈز اور ہینکرز کلب کی کامیابی

پیر 20 اپریل 2015 17:52

پشاور،شمع گولڈ کپ،جھگڑا فرینڈز اور ہینکرز کلب کی کامیابی

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چھٹا شمع گولڈ کپ T-20لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015،شمع کلب نے جھگڑا فرینڈز کو اور ہینکر کلب نے ملک کلب کو ہرا دیا۔چھٹا شمع گولڈ کپ ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جھگڑا فرینڈز کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور 116رنز بنائے۔ نصراﷲ نے 38رنز بنائے۔ شمع کلب کی طرف سے حماد الحسن اور عادل امین نے 3,3 اور محمد آیاز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں شمع کلب نے دو وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 55 اور زر محمد نے 41رنز بنائے۔ جھگڑا فرینڈز کلب کی طرف سے بشیر اور آصف قریشی نے 1,1وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں ملک کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174رنز بنائے ۔ باچا حسین نے 79رنز بنائے۔ ہینکر کلب کی طرف سے ریا ض خان نے 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ہینکر کلب نے 5وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے ۔ فرہان اﷲ66، اور ثاقب خان نے 69رنز بنائے۔ ملک کلب کی طرف سے محمد جلیل نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 17:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :