چےئرمین پی سی بی نے پی سی بی کے موجودہ سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی، یتیم بچوں کی بھی انڈر17میں سلیکشن ہو گی چےئر مین پی سی بی کا سوئیٹ ہومز کا دورہ و میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 اپریل 2015 13:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے موجود ہ سسٹم میں بہت خامیاں ہیں۔اسلام آباد سویٹ ہوم میں پیلپز پارٹی کے رہنما زمرد خان کے ہمراہ بچوں سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کوچنگ اور فٹنس پروگرام سمیت ہمارا پورا کرکٹ سسٹم ناکام ہو گیا۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہم بری طرح ہارے، دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔شہریار خان نے کہا کہ پورے کرکٹ سسٹم میں خامیاں ہیں، ٹیم میں کوئی انجرڈ بھی ہوجائے تو اسکے متبادل میں بھی سینئرکھلاڑی ہوتے ہیں جس سے نئے کھلاڑیوں کو صحیح طور پر موقع نہیں مل پاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکولزکوچنگ پروگرام سے بچوں کی ٹیمیں نکالیں گے، یتیم بچوں کی بھی انڈر17میں سلیکشن ہو گی۔ زمبابوے کے دورے کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس حوالے سے تمام معاملات جلد طے پا جائیں گے

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 13:42:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :