سارک جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ ، پاکستان ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل

اتوار 26 اپریل 2015 17:07

سارک جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ ، پاکستان ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) سارک جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں واقع پی ایس بی جمنازیم ہال میں منعقد ہوئے جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد اور ریلویز کے 45 کھلاڑیوں نے شرکت کی ‘ٹرائلز پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور ریفری سلیم احمد اور ندیم ساجد نے لئے‘ یہ مقابلے بھارت کے شہر دہلی میں 17 سے 19 جون تک ہونگے ٹرائلز کے موقع پر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان بھی موجود تھے جبکہ خیبر پختونخوا ہیومن رائٹس کے چیئرمین کامران اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ‘انڈر15 گرلز کے ہونیوالے ٹرائلز میں پنجاب کی حریم انور نے پہلی ‘خیبر پختونخوا کی کائنات نے دوسری جبکہ پنجاب کی لیلیٰ نایاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘انڈر 15 بوائلز کے ٹرائلز میں پنجاب کے فیضان نے پہلی ‘خیبر پختونخوا کے فہد خواجہ نے دوسری جبکہ خیبر پختونخوا کے ہی عبید شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘انڈر18 کے گرلز ٹرائلز میں پنجاب کی انعم نے پہلی ‘فروا نے دوسری ‘ماریہ نے تیسری ‘سندھ کی حلیمہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ‘ٹرائلز میں ہر کھلاڑی کو سات سات میچ کھلائے گئے جس میں سے انڈر18 گرلز ٹرائلز میں ٹاپ فور کھلاڑیوں نے چھ چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی ‘انڈر18 بوائز ٹرائلز میں پنجاب کے افضال احمد نے پہلی ‘خیبر پختونخوا کے محمد عربیل نے دوسری ‘عابد اقبال نے تیسری ‘اسلام آباد کے عبید اللہ نے چوتھی ‘سندھ کے حمزہ نے پانچویں اور خیبرپختونخوا کے زبیر خان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ‘ان مقابلوں کے لئے ٹرائلز کا باقاعدہ اعلان آج ہوگا۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 17:07:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :