افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 4 ستمبر سے شروع ہوگا

منگل 28 اپریل 2015 15:29

افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 4 ستمبر سے شروع ہوگا

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ 4 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں میزبان ملک سے 13 ٹیموں سمیت زمبابوے، کینیا اور نمیبیا کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹی ٹونٹی لیگ کے ممکنہ طور پر منسوخ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کو پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ایونٹ میں شریک سولا ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 15:29:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :