پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویب سائٹ دنیا بھر میں مذاق بن گئی

منگل 5 مئی 2015 12:06

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویب سائٹ دنیا بھر میں مذاق بن گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویب سائٹ دنیا بھر میں مذاق بن گئی ہے سابق کرکٹر صادق محمد کی تصویر کے نیچے ان کے سابق کرکٹر بھائی مشتاق محمد کا نام درج ہے اور ویب سائٹ میں مکمل معلومات کے نہ ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دنیا بھر کے سامنے جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر پیٹر ان چیف میاں محمد نواز شریف کی تصویر موجود ہے لیکن تصویر کے علاوہ اور کوئی معلومات نہیں دی گئی اور اسی طرح چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی تصویر بھی ویب سائٹ پر موجود ہے لیکن چیئرمین کے حوالے سے اور کوئی معلومات ویب پر درج نہیں جبکہ ویب سائٹ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کی تصویر کے نیچے ان کے بھائی سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق محمد کا نام درج ہے جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔

شائقین کرکٹ بورڈ نے کرکٹ بورڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی طرح کرکٹ بورڈ کی حالت کو بھی دیکھا جائے اور فوری طور پر ویب سائٹ پر صحیح معلومات دی جائیں تاکہ ملک کی جگ ہنسائی نہ ہو ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 12:06:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :