انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ ، پاکستا ن ہاکی ٹیم نے بھی جیت کا مزہ چکھ لیا

منگل 5 مئی 2015 16:12

انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ ، پاکستا ن ہاکی ٹیم نے بھی جیت کا مزہ چکھ لیا

ہوبارٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) آسٹریلیا میں جاری انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ میں پاکستانی ٹیم نے بھی فتح کا مزہ چکھ لیا، گرین شرٹس نے اپنے تیسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 1کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دیکر اپنی ابتدائی کامیابی حاصل کرلی ۔

پاکستان کی جانب سے دلبرحسین نے 2 گول کیے جبکہ محمد عرفان اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول سکور کیا،جنوبی کوریا کی طرف سے جینگ واحد گول کرنے میں کامیاب رہے ۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے دونوں میچز میں قومی ہاکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ آسٹریلین سینئرز کے ہاتھوں 6-0 اور جونیئرز سے 3-1 گولز سے شکست فاش ہوئے تھے ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 16:12:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :