پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین تیسرا ہاکی میچ 2-2گولز سے برابر رہا

جمعہ 22 مئی 2015 16:32

پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین تیسرا ہاکی میچ 2-2گولز سے برابر رہا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین تیسرا ہاکی میچ 2-2گولز سے برابر ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میچ بھی انتہائی متنازع رہا اور کورین امپائر نے پہلے محمد وقاص کو پیلا کارڈ دکھایا جس کے بعد کپتان محمد عمران کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا،اس موقع پر جیوری کے ارکان بھی گراؤنڈ پر موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

کورین امپائر کی اس ناانصافی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی 10منٹ پہلے ہی گراؤنڈ چھوڑ کر واپس ہوٹل چلے گئے اور میچ کو ختم کر نا پڑا۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 16:32:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :